پاکستان ، ترکی مل کر فلسطین ایشو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے

نقرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین کی حمایت میں پاکستان اور ترکی مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں گے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی ترکی ، فلسطینی اور سوڈانی ہم منصب کے ساتھ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک جائیں گے ۔
نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔وزیر خارجہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔
انقرہ سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ، ترک وزیرخارجہ کے ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا ۔ وہ چاہتے ہیں فلسطینی وزیر خارجہ بھی ہمارے ساتھ آئیں ۔ فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نہ آنے دینا بڑی زیادتی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More