پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچو ںپر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔ مہمان ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔
تفصیلات کےمطابق 17برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ اور میزبان پاکستان کے درمیان 7میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔
مہمان ٹیم کو سیریز دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63رنز سے شکست دے کر سیریز میں دوسری کامیابی حاصل کی تھی ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 221رنز بنائے ۔
پاکستانی ٹیم نے 222رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز تو ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ۔ قومی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے ۔
7میچوں پر مشتمل سیریز کے 4میچ کراچی جبکہ 3لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More