پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) تین میچوں کی سیریز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کل لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فیصلہ کن معرکہ کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری شروع کردی۔
تین میچوں پر سیریز اب تک ایک ایک سے برابر ہے ۔ پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے میدان مارا تھاجبکہ دوسرے ون ڈے میں پہاڑ کا کوہ ہمالیہ شاہینوں نے امام اور بابر اعظم کی سنچری کی بدولت حاصل کرلیا تھا۔
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈرموٹ نے سنچری سکور کی، وہ 104 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز بنائے۔ لبوشین نے 59 اور سٹوئنس نے 49 رنز بنائے۔
شاہینوں نے کپتان بابراعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی بدولت میچ میں کامیابی حاصل کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More