پاکستان سمیت متعد ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔واٹس کی سروسز 2گھنٹے تک تعطل کا شکار رہیں ۔
سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسائل پیش آئے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ نہ ہی ان باکس اور نہ ہی گروپس میں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز ارسال ہورہی ہیں، واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More