پاکستان سول ایوی ایشن پرعائد عالمی پابندیاں ختم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکائو) نے مراسلہ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ جس کی روشنی میں دوسرے مرحلے میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا جس میں سی اے اے نے 72.77 فیصد رینکنگ حاصل کی تھی جس پر اکاو نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More