پاکستان سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

 

کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے 69جبکہ کپتان شکیب الحسن ٹاپ نے68 رنز بنائے، نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے، نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز سکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود ایک بار پھر فلاپ ہو گئے، محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بنگلا دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More