پاکستان سے بدترین شکست: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

انتہاپسند ہندوؤں نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ پاکستان کے ہاتھوں شارجہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست سے انتہاپسند ہندو غصے سے آگ بگولا ہو چکے ہیں۔ پہلے انہوں نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کو غدار قرار دیا اور اب کپتان ویرات کوہلی کے خاندان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈیئر ویرات یہ لوگ نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں کیونکہ انہیں کوئی محبت کرنے والا نہیں ملا، انہیں معاف کر دو اور اپنی ٹیم کی حفاظت کرو
راہول گاندھی کی اس ٹوئٹ کے بعد بھارت میں ڈیئر ویرات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی ہے جس سے ان کی ایک 10 ماہ کی بیٹی وامیکا ہے جسے انتہاپسند ہندوؤں نے ریپ کی دھمکی دی ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More