پاکستان میں ایک لٹر پٹرول 137 روپے 79 روپے کا ہوگیا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لٹر تک اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اب ایک لٹر پٹرول 137روپے 79 پیسے میں ملے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، اب ڈیزل کی نئی قیمت فی لٹر 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے ۔
لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے مہنگا کیا گیا ہے ، جس کی نئی قیمت فی لٹر 108 روپے 35 پیسے ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا ہے ، اب ایک لٹر مٹی کا تیل 110 روپے 26 پیسے میں ملے گا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے ، 2 ہفتے کے دوران دنیا میں پٹرول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں صرف 8 فیصد قیمتیں بڑھائی گئیں ۔

ادھر واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے موجود وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے قوم کو مہنگائی برداشت کرنے کا مشورہ دے دیا۔ شوکت ترین کا کہنا ہے ، پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے فی الحال مہنگائی نیچے نہیں آئے گی ۔ کورونا کے اثرات کم ہونے تک مہنگائی کا سامنا رہے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More