پاکستان میں ترکی کی طرز پر امام وخطیب اسکول قائم ہوں گے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان میں بھی ترکی کی طرز پر امام وخطیب اسکول قائم کیے جائیں گے ۔ جہاں پر امام مسجد اور خطیب بننے کی تعلیم دی جائے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ یقین دہانی ترکی سے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباش کی سربراہی میں آنے والے وفد کو کرائی ہے ۔
ڈاکٹر علی ارباش نے وزیر اعظم عمران خان کے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلہ کو سراہااور کہا نوجوان نسل کی اصلاح و تربیت کے ذریعے متوازن اور معتدل ریاست کی تشکیل دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔ رومی ؒ اور اقبالؒ کی فکری سوچ اور رشتے کو علماء و مشائخ کے ذریعے دوبارہ زندہ اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے علمائے کرام کے باہمی دورے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ترکی اور پاکستان مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے ۔
ملاقات میں فاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، سردار اعجاز جعفر سیکرٹری مذہبی امور اور ترک سفیر مصطفیٰ یرداکل بھی موجود تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More