پاکستان میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ۔ پی پی ایل کے مطابق موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبےمیں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More