پاکستان کا ترکی سے جدید جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ندیم رضا ایک اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ساتھ ترکی پہنچ گئے۔
جنرل ندیم رضا نے ترکی میں جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی کمپنی "بیکر” کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستان کی فوج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری اور دیگر مراحل کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ ترکی کی جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی کمپنی بیکرتر ٹی بی 2، بیرکتر اکنجی اور دیگر اقسام کے ڈرون تیار کرتی ہے۔
اسی کمپنی کے تیار کردہ جنگی ڈرون طیاروں نے کاراباخ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بیرکتر کے تیار کئے ہوئے جدید جنگی ڈرون طیارے آذربائیجان نے کاراباخ کی جنگ میں استعمال کئے اور آرمینیا کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔
پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ندیم رضا کا حالیہ دو ماہ میں یہ تیسرا دورہ ترکی ہے۔ پاکستان نے ترکی سے جدید ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More