پاکستان کا روس سے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے باضابطہ رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان نے روس سے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے باضابطہ رابطہ کیا ہے ۔
وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر روس کیساتھ خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More