پاکستان کا نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

روٹرڈیم(پاک ترک نیوز) نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
گیارہ کھلاڑیوں میں فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان وکٹ کیپر ،آغا سلمان، خوشدل شاہ،شاداب خان ،محمد نواز، محمد وسیم ، حارث رئوف اور نسیم شامل شامل ہیں ۔جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم سکاٹ ایورڈ ،وکرم جیت سنگھ، ویسلے بریسائی، ٹام کوپر، تیجا نیدامنورو ، میکس اووڈ،بیس ڈی لیڈز ، ٹم پرینگل ، لوگن وین بیک ، آریان دت ا ور ویون کنگما پر مشتمل ہے ۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کیا۔
آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔قومی سکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی سکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More