پاکستان کا پہلا انٹرنیشل پے منٹ گیٹ وے

اسلام آباد وزارت آئی ٹی نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے کے قیام کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزارت کی جانب سے نیشنل آئی ٹی بورڈ کو صارفین کی رائے طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جس کے بعد نیشنل ائی ٹی بورڈ نے صارفین کی آراء مانگ لی ہیں۔وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی کی ویب سائٹس پر معلومات جاری کر دی گئی ہیں۔پیمنٹ گیٹ وے کے آغاز سے بیرون ملک سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم ہوسکے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More