موسمیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور پر حیران ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات کم کرنے کیلئے ایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سرسبز پاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی، ماحول دوست اقدامات اور دریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں، خیبر پختون خوا سے ابتداء کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور ہماری پالیسیز کی تعریف و تحسین کی جارہی ہے، کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More