اسلام آباد (پاک ترک نیوز)Quacquarelli Symonds کی ایشیا یونیورسٹی رینکنگ برائے 2022 جاری کردی گئی ہے۔
اس رینکنگ میں 29 پاکستانی یونیورسٹیوں نے ایشیا کی ٹاپ 500 میں جگہ بنا ئی ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے فہرست میں شامل 47 پاکستانی یونیورسٹیوں میں مسلسل 5ویں سال پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
51.3 کے مجموعی اسکور کے ساتھ، NUST اپنی سابقہ 76 ویںپوزیشن سے 74 ویں پوزیشن پرآگئی ہے ۔
مجموعی طور پرنسٹ یونیورسٹی نے 2018 کے بعد سے 17 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے جب یہ ایشیائی درجہ بندی میں 91 ویں پوزیشن پر تھی۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کی جانب سے یہ سب سے تیز رفتار پیش رفت ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی، 46.8 کے اسکور کے ساتھ فہرست میں دوسری بہترین پاکستانی یونیورسٹی ہے اور ایشیا میں مجموعی طور پر 94 ویں نمبر پر ہے۔
ان کے بعد لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)، COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد اور پنجاب یونیورسٹی تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔