راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔ بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کا آج شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 24برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی آسٹریلیا اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ آج بارش کے باعث کھلاڑی نیٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ ہوٹل میں ہی جم اور فزیکل ٹریننگ کریں گے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی اور تیسرا لاہور میں شیڈول ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا بھی امکان ہے ۔