پاک بحریہ کیلئے 2جدید ترین آف شور پٹرول بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغازکر دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے تقریب کاانعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More