پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ 24جولائی سے شروع ہو گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24جولائی سے شروع ہو گا ۔ قومی ٹیم نے اگلے معرکے کی تیاری کیلئے کمر کس لی۔انجری کے باعث قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ ان کی جگہ
دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کی گئیں ۔
پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی جیت حاصل کرنے پر نظریں جمالی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساحل پر سیر سپاٹے کیے، کھلاڑی ساحل سمندر پر والی بال کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More