پاک فضائیہ کے سربراہ کا اناطولین ایگل مشقوں کا معائنہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکی کے شہر قونیا میں تیسرے مین جیٹ بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کثیر الملکی فضائی مشق "اناطولین ایگل-2021” کا معائنہ کیا۔

ایئر چیف کو فضائی مشق کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئر چیف نے مشق میں شامل فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے حقیقی جنگی تناظر میں اثاثوں کی ہم آہنگی اور انکے فضائی آپریشنز کے دوران موثر استعمال کے لئے تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس طرز کی مشقیں دوست ممالک کی افواج کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کے حصول میں بے حد مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔”
اناطولین ایگل مشترکہ فضائی مشقیں ترکی اور پاکستان میں ہر سال باری باری منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سال اس مشق میں ترکی، آذربائیجان، پاکستان اور قطر کی فضائی افواج شرکت کر رہی ہیں۔ پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل ہے جس میں پی اے ایف کے مختلف یونٹوں اور اسکواڈرنز کا تربیت یافتہ عملہ شریک ہے۔ مشق کا مقصد حصہ لینے والی فضائی افواج کے مابین باہمی آپریشنل استعداد کو فروغ دینا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More