پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل تک پروموشن بورڈ منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پروموشن بورڈ کی صدارت کی۔

بیان کے مطابق میجر جنرل کے عہدے میں ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر یاسر الٰہی، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز شامل ہیں۔

دیگر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چودھری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئر کاشف خلیل، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئر احمد کمال، بریگیڈیئر سعید الرحمان سرور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد، بریگیڈیئر ندیم فضل، بریگیڈیئر شعیب احمد، بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More