وزارت اعلی کیلئے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز

لاہور: (پاک ترک نیوز) پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود ہیں ۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے پرویز الہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پاس 167، پیپلزپارٹی کے 7‘ آزادامیدوار 5 جبکہ راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ ہے مجموعی طور پر مسلم لیگ نون کے امیدوار حمزہ شہبازکو 180 اراکین جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار پرویزالہی کو تحریک انصاف کے 178اور مسلم لیگ (ق)کے10اراکین کی حمایت حاصل جبکہ وزیراعلی پنجاب کے لیے 186ووٹ درکار ہیں . تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے مشترکہ امیدوار پرویزالہی کو188اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More