پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا روانہ کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ واقعے میں قتل کیے گئے سری لنکن فیکٹری مینجر کی میت کو مکمل احترام اور اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا جا رہا ہے۔ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، صوبائی وزیر انسانی حقوق ، وزارت خارجہ ، محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود ہیں۔
سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کے تشدد سے ہلاک ہونے والے پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ۔ میت کو لاہور سے کولمبو روانہ کیا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ واقعے میں بے دردی سے قتل کیے گئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری میں مینجر تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More