پشاور میں سڑک آذربائیجان کے قومی شاعر نظامی گنجوی کے نام

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور میں آذربائیجان کے قومی شاعر نظامی گنجوی کے نام سے شاہراہ منسوب کردی گئی ۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے افتتاح کیا اور دعا کی ۔ علی علی زادہ کا کہنا ہے کہ نظامی گنجوی کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا یہ اقدام پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات میں مزید گہرائی لائے گا۔
چھٹی صدی ہجری میں آذربائیجان کے شہر گنجہ میں پیدا ہونے والے الیاس نے نظامی گنجوی کے نام سے شہرت پائی ۔ نظامی گنجوی کی وجہ شہرت ان کی مثنویاں ہیں جن میں مخزن الاسرار کو تصوف کی دنیا میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے ۔ اسی طرح مثنوی خسرو شیریں اور لیلیٰ مجنوں نمایاں ہیں۔ ان کے اشعار کا مجموعہ پنج گنج نظامی یا خمسہ نظامی کے نام سے موجود ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More