پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺپر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹرار کو ختم نبوتﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More