دہلی (پاک ترک نیوز) دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ کہ انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیاہے ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہےجو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں۔دہلی پولیس نے دونوں ملزمین کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔
جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسیےوالا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں یہ چیزیں استعمال کی گئی تھیں۔