پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

گلاسگو (پاک ترک نیوز) دنیا کی 6 بڑی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے 2040 تک پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔گلاسگو میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے یہ عہد کیا کہ وہ آب و ہوا کو آلودگی سے بچانے میں جو کردار ادا کرسکےتو وہ کرینگے ۔
ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماحول دوست گاڑیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
سوئیڈن کی والوو، امریکا کی فورڈ اور جنرل موٹرز، جرمنی کی ‘مرسٹڈیز بینز، چین کی بی -وائی -ڈی ‘اور ‘جیگوار لینڈ روور ‘نے ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More