پٹرو ل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 5.15 جبکہ ڈیزل 5.65 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 4 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے اضافے کی ورکنگ کی گئی، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، وزارت خزانہ آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل چار چار روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل 4روپے15پیسےمٹی کاتیل3روپے95پیسےمہنگاکیا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More