پیوٹن نے ترکی کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(پاک ترک نیوز)کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوٹن نےاپنے ترک ہم منصب صدر اردوان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی ہے ۔ ترک صدر اردوان اور پوٹن کے درمیان ملاقات وبائی صورتحال اور دونوں رہنماوں کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے اردگان نے کہا تھا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جلد از جلد روسی اور یوکرائنی رہنماؤں کو اکٹھا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھاکہ، ’’ پوٹن اور زیلنسکی کو جلد از جلد ایک ساتھ لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی آمنے سامنے ملاقات ہو‘‘۔
روس یوکرین کشیدگی
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ترکی سہ فریقی رابطہ گروپ کے اگلے دور کی میزبانی کر سکتا ہے، جس میں روس، یوکرین اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ اسی سہ فریقی رابطہ گروپ نے منسک پروٹول طے کیا تھا۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان پیسکوف نے کہا کہ حالیہرابطوں میں اس موضوع پر کئی بار بات ہوئی اور اردگان نے کہا کہ وہ ترکی میں ان تمام تقریبات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

اردگان اور پوتن وقتاً فوقتاً فون پر بات کرتے ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں رہنماوں نے متعدد بار ایک دوسرے کے ملک کے دورے کیے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More