پی ایس ایل 7،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پہلے ایلیمینٹر میں مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد اور پشاور زلمی کے درمیان میدان سجے گا۔فاتح ٹیم 25فروری کو لاہور قلندر سے ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7کے پہلے ایلیمینٹر میں آج پشاور زلمی اور پوزیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں، ایک ایک میچ جیتا، مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں زلمی کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔
آر یا پار کے میچ میں جیتنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کے لیے ایک امتحان پاس کرنا ہو گا، ہارنے والے سکواڈ کی ایونٹ سے چھٹی ہو جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More