لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے آخری رائونڈ میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا آخری راؤنڈ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول ہے۔ دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔قلندرز اپنی جیت کا مومنٹیم برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں تو زلمی بھی جیت کر اپنے حوصلے کو بلند کرنے کی خواہاں ہے۔دونوں ٹیموں کا آپس میں موازنہ کیا جائے تو زلمی کو قلندرز پر سبقت حاصل ہے ۔ 14میں سے 8مقابلے میں زلمی نے قلندرز کو شکست کا مزہ چکھایا ہے تاہم رواں سیزن میں قلندرز کی زلمی کیخلاف 29رنز کی فتح کے بعد مورال ہائی ہے ۔
قلاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ زلمی تیسرے نمبر پر موجود ہے ،شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور تگڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔