پی ایس ایل 7،دوسرے ایلیمنیٹر میں میزبان قلندرز کو یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں میزبان لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چینلنج درپیش ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایک اور تاریخ ساز مقابلہ، پاکستان سپر لیگ میں پھر آر یا پار کا میچ درپیش ہے۔ دوسرے ایلیمینٹر میں میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز سے فیصلہ کن میچ میں ٹکرائے گی ۔
اس غلطی کی گنجائش نہیں والے میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور کھلاڑی فائنل میں رسائی کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔ دونوں ٹیموں نے ٹائٹل مقابلے تک رسائی پر نظریں جما لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More