پی ایس ایل 7،قلندرز اور اسلام آباد مد مقابل

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پی ایس ایل 7میں آج ہی ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2022 کا میلہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ٹورنامنٹ کا27 واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 22 رنز کی شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرز وننگ ٹریک پر واپس آنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی جیت کے ساتھ پلے آف کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی ٹھان لی۔
دونوں ٹیموں کے آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More