پی ایس ایل 7،قلندرز کو ناقابل شکست ملتان کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے رائونڈ میں آج ایک ہی میچ کھیلاجائے گا ۔ہوم گرائونڈ پر قلندرز کو ایونٹ کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہوریئے اپنی ٹیم کو ایکشن میں دیکھیں گے ۔ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔زندہ دلان لاہور نے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی۔رضوان سلطانز کی شان ہوں گے تو فخز زمان قلندرز کا مان بڑھائیں گے۔
دوسری جانب رضوان الیون کے سٹارز ٹم ڈیوڈ شان مسعوداور خوشدل شاہ بھی لاہور کو ہرانے کے لیے تیار ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے، کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More