پی ایس ایل 7، دوسرے مرحلے کیلئے لاہوریئے پرجوش

لاہور(پاک ترک نیوز) کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیون کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 10فروری سے دوسرے مرحلے کا آغاز قذافی سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے ۔ دوسرے مرحلے کیلئے لاہور یئے پرجوش ہیں اور چوکوں اور چھکوں کی بارش کاشدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔انتظامیہ نے دوسرے مرحلے میں ہونیوالے میچز کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے جن کا اہلیان لاہور کو بے تابی سے انتظار ہے۔ کیا بچے اور کیا بڑے سبھی میچز دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ نے بھی میچز کے لیے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میچز کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دیتا ہے جبکہ سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔ میچز کے آغاز پر قذافی سٹیڈیم کا کنٹرول پاک فوج اور رینجرز سنبھالیں گے تو دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں جس پر شائقین بھی مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔
شائقین کو توقع ہے کہ اُنہیں لاہور میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More