کراچی(پاک تر ک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے درخواست دائر کی ہے۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پی پی کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔