پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، نواز شریف کا آصف زرداری کو فون

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ٹیلی فونک بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More