پی ٹی آئی کی خوشیوں پر اوس پڑھ گئی، عثمان بزدار وزیر اعلی نہیں ہیں

لاہور(پاک ترک نیوز)
لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو کالعدم نہیں قرار دیا۔ بلکہ منحرف اراکین کو نکال کر دوبارہ گنتی حکم دیا گیا ہے۔جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی ۔ اگر گنتی میں حمزہ شہباز کی اکثریت نہیں رہتی تو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ اگر پچیس منحرف اراکین کے ووٹ کا مائنس کرنےکے بعد حمزہ شہباز کی اکثریت نہیں رہتی تو پھر وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔
ری کاونٹنگ کیلئے یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا یا جائے گا ۔ جسے اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جائے گا جب تک کہ گنتی اور ووٹنگ کا عمل مکمل نہیں کیا جاتا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ اب اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کےبعد سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More