گال ٹیسٹ ،چوتھے روز کا اختتام ،پاکستان کو جیت کیلئے 120رنز درکار

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنا لئے ہیں ۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 120رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں ۔
عبداللہ شفیق 112جبکہ محمد رضوان 7رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔کپتان بابر اعظم نے 55جبکہ امام الحق 35رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے۔
لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More