اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت 2 جون کو ختم ہو جائے گی۔سینیٹ یا قومی اسمبلی نے آرڈیننس میں توسیع نہ کی تو چیئرمین نیب عہدے سے برخاست ہوجائیں گے۔
موجودہ حکومت پی ٹی آئی دور کےآرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کرائے گی کیونکہ وہ خود اصلاحات کا پیکیج لانے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرینگے جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا۔
سابقہ پوسٹ