چیلنجوں کے باوجود رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنجوں کے باوجود رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، ملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More