چینی فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چینی فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹوں اور زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
طیارے میں موجود پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More