چین اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات بحال

کابل (پاک ترک نیوز) چین نے جنگ سے تباہ حال اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے گہرے ہوتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹنے میں طالبان حکمرانوں کی مدد کے لیے براہِ راست فضائی تجارتی رابطہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک کارگو طیارہ 45 ٹن چلغوزے لے کر کابل سے چینی منڈیوں کے لیے روانہ ہوا ہے، جو اگست میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد تجارت کی بحالی کی علامت ہے۔

طالبان حکومت کے ایک ترجمان بلال کریمی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چلغوزے کی برآمد کابل اور بیجنگ کے درمیان حالیہ وسیع تر ‘اچھی بات چیت’ کا نتیجہ ہے۔ آنے والے دنوں میں دو طرفہ تجارت کے دیگر شعبوں میں پیش رفت کی توقع ہے۔

ان کے بقول "ہمیں امید ہے کہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور چین کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔”

انہوں نے کہا کہ "چلغوزے کی آج ہونے والی برآمد خاص طور پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئی اور اچھی شروعات کی نشاندہی کرتی ہے۔

کارگو فلائٹ کی روانگی کے بعد کابل میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک ٹوئٹ میں کہا، "کروڑوں امریکی ڈالر کی اس آمدنی سے بہت سے افغان کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More