(پاک ترک نیوز)
تائیوان کی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا کہ چین نے تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے ساوٗ تھ چائنہ بحیرہ کا ایک حصہ بن کردیا جو ویتنام کےقریب ہے۔بیجنگ نے اس کا جواز فوجی مشقوں کو قرار دیا ہے۔
چین نے کہا ہےکہ وہ متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں اپنے صوبے ہینان اور ویتنام کے درمیان واقع علاقے میں فوجی مشق کررہا جس کی وجہ سے اس علاقے کو جہاز رانی کیلئے بند کردیا گیاہے۔
تائیوان کی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل سیکیورٹی بیورو نے کہا ہےکہ ایک چینی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے ملبے کی تلاش کیلئے چینی فوج مشقوں کے بہانے اس علاقے میں موجود ہے۔
بیورو نے اس حوالے مزید تفصیلات بتانے سےانکار کردیا کیوں کہ اس سے انکی انٹیلی جنس کا ذریعہ عیاں ہوجائے گا۔
چین کی جانب سے ابھی تک کسی فوجی طیارے کے گرنےا ور تباہ ہونے کا اعلان نہیں کیا۔جبکہ ویتنام نے اپنی میری ٹائم سرحد کے قریب چینی مشقوں پر اعتراض کیا ہے۔