چین کا پاکستان حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کےواقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں۔
چینی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت واقعے کا بغور جائزہ لیں۔ایسے واقعات بچنے کے لیے موثر اقدام کیاجائے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو واقعے پر بریفنگ دیتےہوئے کہا 9 مارچ کو میزائل کا معائنہ کیا جارہا تھا، واقعہ حادثاتی طور پر ہوا۔ بعد میں علم ہوا کہ میزائل پاکستان کی حدود میں گرا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More