چین ۔روس صدور کی اہم ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں ہو گی۔کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب سمیت دیگر راہنماؤں سے انفرادی ملاقاتوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنکے اہتمام کے لئے چین سمیت دیگر ملکوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 15-16 ستمبر کو سمرقند میں ہونے والےآئندہ سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے جس کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔کیونکہ یہ ملاقات "واضح وجوہات کی بناء پر بہت اہم ہو گی۔”

اوشاکوف نے کہا کہ یہ مذاکرات "متعدد دو طرفہ ملاقاتوں” کا حصہ ہوں گے جو پوٹن سربراہی اجلاس کے موقع پر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روس، چین اور منگولیا کے روایتی سہ فریقی سربراہی اجلاس کےانعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دعوت نامے رکن ملکوں کے علاوہ مبصر ممالک کوبھی بھجوائے گئےہیں، جو اس تنظیم کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔ جبکہ ایسے ممالک سے بھی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ منسلک ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More