کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ کاروبار ہفتے کے دوسرے روز ڈالر 2روپے 4پیسے اضافے کے بعد 212روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان نظر آیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 2روپے 4پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 212روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔