ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر ریٹ بڑھ کر 194 روپے تک پہنچ گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47پیسے اضافے سے 194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہزار زائدپوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 42 ہزار 424 پر پہنچ گیا۔دوسری جانب
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.73فیصد کمی سے فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More