ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید 2روپے 50پیسے کم ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 50پیسے سستا ہو کر 213 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے، 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 43187 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More