ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More